پی ایم اے 10 فروری 2013 ء سے لاہور میں ماس ٹرانزٹ لائن چلا رہا ہے جسے لاہور میٹرو بس سسٹم کے نام سے جانا جاتا ہے۔ لاہور میٹرو بس سسٹم کی کوریج میں اضافہ کیلئے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے لاہور میں فیڈر بس شروع کی جن کے اسٹیشنز کو منسلک کر کے اس مقصد کے حصول کی طرف بڑھایا گیا۔ انٹیگریٹڈ پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے بنیادی طور پر تین کمپونینٹس ہیں:
- فزیکل انٹیگریشن
- آپریشنل انٹیگریشن
- کرایہ سسٹم کو انٹیگریٹ کرنا
فزیکل انٹیگریشن سے مراد مسافروں کو آسان اندازمیں میٹرو بس لائن سے فیڈر بسوں اور فیڈر بسو ں سے میٹرو بس لائن پہنچانا ہے۔ آسان انداز کا مطلب ہے کہ مسافروں کو میٹرو بس اسٹیشن سے فیڈر بس اسٹیشن تک کم سے کم پیدل چلنا پڑے۔
آپریشنل انٹیگریشن سے مراد میٹرو بس اور فیڈربسوں کے اسٹیشنز پر پہنچنے کے اوقاتِ کار کو اس طرح مربوط کیا جائے کہ ایک بس سے اترنے والے مسافروں کو دوسری بس کا کم سے کم انتظار کرنا پڑے۔
مزید معلومات پی ایم اے ویب سائٹ پر موجود ہے۔

