ایک محفوظ نقل و حمل کا نظام پنجاب کی معاشی ترقی اور لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہے۔ لوگوں، علاقوں اور برادریوں کو ایک دوسرے سے جوڑ کر تیزی سے بڑھتے ہوئے شہروں اور تیزی سے بڑھتی ہو ئی آبادی سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹا جا سکتا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ روڈ سیفٹی، عوامی نقل و حمل کی زیادہ کوریج، سروسز کے معیار میں اضافہ اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہا ہے۔ محکمہ نے لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا اور اگلے پانچ سالوں میں حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ٹرانسپو رٹ کے شعبے کے لیے ہمارے منصوبے مربوط اور پائیدار ہوں اس کے ساتھ ساتھ تجارت، سامان اورلوگوں کو نقل و حمل کے لیے بہترین، محفوظ اور قابل اعتماد سہولیات میسر ہوں۔ میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے مینڈیٹ میں بیان کردہ کمٹمنٹس کو پورا کرنے اور آنے والے سالوں میں صوبہ پنجاب کے لوگوں کو مزیدمستفید کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ سسٹم میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے لیے صوبہ بھر کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کاخوا ہشمند ہوں۔
بلال اکبر خان
وزارتِ ٹرانسپورٹ اور ماسٹرانزٹ پنجاب
محکمہ کی توجہ مسابقتی، محفوظ، قا بلِ رسائی او ر بہترین نقل و حمل کے نظام کے ذریعے توجہ حکومت کو معاشی اور ماحولیاتی مقاصد کے حصول میں سپورٹ کرنے پر مرکوز ہے۔ محکمہ کے مجموعی منصوبوں کا بنیادی مقصد آ مد و رفت کے ایک مؤثر، بہترین اور قابل رسائی نظام کا حصول ہے۔ محکمہ نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری اور شہریوں کے لیے اعلی معیار کی پبلک ٹرانسپورٹ سروس کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ماس ٹرانزٹ سسٹم اور پنجاب بھر میں وہیکل انسپیکشن سسٹم(VICS)کے کامیاب قیام سے اہم سنگ میل عبور کیا گیا۔ مزید یہ کہ محکمہ کی بھرپور کوشش ہے کہ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچا کر عوام کو سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔ یہ ملک میں اپنی نوعیت کا پہلامنصوبہ ہو گا۔
عمران سکندر بلوچ
سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور ماسٹرانزٹ پنجاب

