ایک جا ئزہ

محکمہ ٹرانسپورٹ، حکومت پنجاب کا قیام 1987 میں عمل میں آیا۔ اس سے قبل یہ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (S&GAD) میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، حکومت پنجاب کی نگرانی میں ایک سیل تھا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کا قیام دو ایڈیشنل سیکرٹریز، تین ڈپٹی سیکرٹریز، اور چھ سیکشن آفیسرز کے ساتھ سیکرٹری کی سربراہی میں ہوتا ہے۔ 2024 میں، محکمہ کا نام "ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ" سے "ٹرانسپورٹ اینڈ ماسٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ" رکھ دیا گیا۔

اولین ترجیح

نقل وحرکت کی بہتری اور معاشی ترقی کیلئے پائیدار ٹرانسپورٹ سسٹم کا قیام

مقصد

 پنجاب کے لوگوں کیلئے محفوظ، سَستی اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی فراہمی