لاہور
محفوظ، قابلِ اعتماد، سَستی اور بہترین شہری ٹرانسپورٹ سسٹم کی فراہمی اور لاہور میں بڑھتی ہوئی آبادی کے مسا ئل کو کم کرنے کیلئے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے لاہور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم قائم کیا جسے لاہور میٹرو بس سسٹم کے نام سے جانا جاتا ہے۔ میٹرو بس سسٹم لائن-1 (گجو متہ سے شاہدرہ تک) لاہور میں قائم کیا گیا یہ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ذریعے چلنے والا پہلا سسٹم ہے۔
|
|
| آپریشنل: | فروری 2013 ء سے |
| روٹ کی لمبائی: | 27 کلو میٹر (گجو متہ تا شاہدرہ) |
| ہیڈ وے: | 2.25 منٹ سے 3 منٹ |
| اوقات کار: | صبح 6:15 - رات 10:00 |
| بسوں کی تعداد: | 64 |
| اسٹیشنوں کی تعداد: | 27 |
راولپنڈی
محفوظ، قابلِ اعتماد، سَستی اور بہترین شہری ٹرانسپورٹ سسٹم کی فراہمی اور راولپنڈی میں بڑھتی ہوئی آبادی کے مسا ئل کو کم کرنے کیلئے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم قائم کیا جسے پاکستان میٹرو بس سسٹم کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس لائن کا افتتاح 04 جون، 2015 ء کو کیا گیا۔
|
|
| آپریشنل: | جون 2015 ء سے |
| روٹ کی لمبائی: | 24 کلو میٹر (صدر تا پاک سیکرٹریٹ) |
| ہیڈ وے: | 2.25 منٹ سے 3 منٹ |
| اوقات کار: | صبح 6:15 - رات 10:00 |
| بسوں کی تعداد: | 68 |
| اسٹیشنوں کی تعداد: | 24 |
ملتان
پنجاب ماس ٹرانزٹ ا تھارٹی نے ملتان میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے ٹرانسپورٹ ماڈلنگ اور فیزبیلٹی اسٹڈی کے لیے 2014میں ایک کنسلٹنٹ سے رجوع کیا۔ کنسلٹنٹس نے ملتان کے لیے طویل مدتی ماس ٹرانزٹ نیٹ ورک اور ریڈ لائن کے لیے فیزیبیلٹی اسٹڈی تیارکی۔
| آپریشنل: | جنورے 2017 ء سے |
| روٹ کی لمبائی: | 18.5 کلو میٹر (بہاءدین زکریا یونیورسٹی تا قذافی چوک) |
| ہیڈ وے: | 3 منٹ سے 5 منٹ |
| اوقات کار: | صبح 6:15 - رات 10:00 |
| بسوں کی تعداد: | 35 |
| اسٹیشنوں کی تعداد: | 21 |
|
|
مزید تفصیلات کے لیے وزٹ کریں پی۔ ایم۔ اے ویب سائیٹ




