مندرجہ ذیل لائسنسز ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز جاری کرتی ہیں:
باڈی بلڈنگ لائسنسز
یہ لائسنس رول197 ایم۔ وی۔ آر 1969ء کے تحت صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے منظور شدہ معیارکے مطابق وہیکلز کی با ڈی بنانے کے لیے جاری کیا جا تاہے۔
گُڈ فارورڈنگ ایجینسیز لائسنس
یہ لائسنس ایجنٹس کو رول 254 ایم ۔ وی۔ آر 1969ء کے تحت سامان کی لوڈنگ / ان لوڈنگ کے لیے جاری کیا جاتاہے۔
سی کلاس بس سٹینڈ
جنرل بس اڈے ہونے کی وجہ سے یہ سٹینڈز رول 253 ایم۔ وی۔ آر 1969ء کے تحت کسی کنٹریکٹر کی ایجنسی یا ضلعی میونسپل انتظامیہ / تحصیل میونسپل انتظامیہ یا دیگر ٹاؤن کونسل / یونین کونسلوں کے ذریعہ یا چلائے جاتے ہیں۔
ڈی کلاس بس سٹینڈ
ان بس اڈوں کا انتظام ان پرائیویٹ آپریٹرز کے ذریعہ کیا جاتا ہے جن کے اپنے نام کم از کم 8 گاڑیاں رجسٹرڈ ہوں یا ایم۔ وی۔ آر 1969ء کے رول 253 کے تحت کمپنی کے نام پر رجسٹرڈ ہوں۔
طریقہ کار
مذکورہ بالا کسی بھی قِسم کے لائسنس کے حصول کیلئے متعلقہ سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو درخواست دیں۔ جگہ کے معائنے اور قانونی مراحل(جیسا کہ لوکل انتظامیہ سے جاری کردہ این۔ او۔ سی وغیرہ) مکمل ہونے کے بعد دی گئی شرائط کے مطابق لائسنس جاری کیا جاتا ہے۔ لائسنس ہولڈرزکو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ لائسنس فیس بنک چالان کے ذریعے اسٹیٹ بنک / نیشنل بنک آف پاکستان کے ہیڈ اکاؤنٹ نمبر "XXXX رسیپٹس_ رسیپٹس فارم پرووینشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اکاؤنٹ آف موٹر وہیکل پرمٹس فی" میں جمع کروائیں۔

