پنجاب موٹر وہیکل آرڈینینس 1965ء اور موٹر وہیکل رول 1969ء کے مطابق تمام اقسام کی پبلک سروس وہیکلز (ہیوی ڈیوٹی، لائٹ ڈیوٹی اور رکشہ) جو پنجاب میں رجسٹرڈ ہیں اور پنجاب میں ہی چل رہی ہیں ان سب کے لیئے فٹنس سرٹیفیکیٹ کا حصول لازم ہے۔ تمام کمرشل وہیکلز کا ٹیسٹ ہر چھ ماہ میں ہونا ضروری ہے۔
گاڑیوں کے معائنے کا تازہ ترین گراف
وکس سے وہیکلز کے معائنہ کے لئے وقت کے حصول کا طریقہ کار
گاڑی مالکان عوامی سہولت سینٹر یو۔ این 111-678-711-(042) پر کسی بھی قسم کی معلومات/معا ئنہ کےوقت کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔
وکس ویب سائٹ کے ذریعہ بھی معائنہ کا وقت حاصل کیا جا سکتا ہے۔
جب آپ کال کریں تو برائے مہربانی درج ذیل معلومات فراہم کریں:
- نام
- گاڑی رجسٹریشن نمبر
- گاڑی کی قِسم
- جس اسٹیشن پر آپ ٹیسٹ کے لیے جاناچاہتے ہیں
وہیکل انسپیکشن اینڈ سرٹیفیکیشن سسٹم (وکس) سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے ضروری دستاویزات
- مکمل دستاویزات مثلا ً اصل رجسٹریشن بُک/ گاڑی کی دستاویزات
- ڈرائیور کا شناختی کارڈ، ڈرائیور کا لائسنس
- معائنہ کے لیے فیس کیش کی صورت میں
- گاڑی کے اندر کوئی مسافر اور سامان ہر گز نہ ہو
- گاڑی میں کسی بھی قسم کی لیکج نہ ہو رہی ہو، گاڑی مکمل طور پرصحیح ہو اور کسی قسم کی تاریں یا کوئی پارٹس وغیرہ نہ لٹک رہے ہوں
- لمبی گاڑیوں کے لیے، ٹینڈم یا ڈبل لینتھ کیریئر ز، کارگو ٹریلر وغیرہ کو الگ کر لیں
مزید تفصیلات کے لیے وکس ویب سائٹ وزٹ کریں۔

