پنجاب گورنمنٹ رولز آف بزنس 2011 ء کے تحت محکمہ ٹرانسپورٹ اور ماسٹرانزٹ کے فرائض درج ذیل ہیں:
- قانون سازی، ٹرانسپورٹ پالیسی اور منصوبہ بندی
- صوبہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منصوبہ بندی، ڈیزائن، آپریشن، ریگو لیشن اور اسکا قیام
- روٹ پرمٹ، کرایہ / سامان، ٹریفک کی رفتار، لوڈنگ، پارکنگ اور ھالٹنگ پلیسسز سے متعلق معاملات، موٹر وہیکلز آرڈ یننس کے تحت گاڑیوں کے استشنیٰ کے معاملات اور اسٹییج کیریجز کے رول گروپس
- پبلک سروس گاڑیوں کا معائنہ اور چیکنگ
- نجی/سرکاری شعبوں اوران سے متعلقہ معاملات کوحادثے کی صورت میں معاوضے کی ادائیگی
- طالب علموں کو رعایت اور روڈ ٹرانسپورٹ کے لیے قومی سطح پر پالیسی
- سڑکوں پر چلنےوالی گاڑیوں کا معائنہ اورسرٹیفیکیشن
- صوبہ بھر میں پبلک بس اسٹینڈز کی دیکھ بھال /انتظام
- موٹر وہیکل ایگزامینرزکی ایڈمنسٹریشن
- بجٹ، اکاؤنٹس اورآڈٹ کے معاملات
- محکمہ کے لیے اسٹورز اور کیپیٹل سامان کی خریداری
- سروسز کے معاملات سوائے ان کے جو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے سپرد ہیں
- ایڈمنسٹریشن
- مندرجہ بالا مضامین سے متعلق واقعاتی اور متعلقہ معاملات

