ٹی۔ ڈاس پروجیکٹ موٹرٹرانسپورٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پروجیکٹ کے حصے کے طور پر شروع کیا گیا۔
مقاصد
اس منصوبے کے بنیادی مقاصد درج ذیل ہیں:
- ریونیوکی وصولی کی مؤ ثر نگرانی کو یقینی بنانا
- دیگر ایجنسیوں جیسے کہ کریمنل ریکارڈ آفس، موٹر وہیکل ایگزامنرآفس، موٹر رجسٹریشن اتھارٹی وغیرہ کی سہولت کے لیے ڈیٹا حب بنانا
- ٹیکس نیٹ اور دیگر ٹرانسپورٹ سے متعلق ڈیٹا بیس کے ساتھ انضمام کے لیے گاڑی کا رجسٹریشن نمبر فراہم کرنا
ٹی۔ ڈاس کے ماڈیولز
منصوبے میں شامل اہم ماڈیولز درج ذیل ہیں
- روٹ پرمٹ کا اجراء
- فٹنس سرٹیفیکیٹ کا اجراء
- باڈی بلڈنگ ورکشاپ لائسنس
- بس سٹینڈ لائسنس
- گڈز فارورڈ نگ ایجنسی لائسنس
- استغاثہ کیس پر عمل درآمد
- کمپنسیشن ٹربیونل
- روٹ کلاسیفیکیشن
- دوسرے سسٹمزVICS,MVR,DLIMS وغیرہ کے ساتھ انٹیگریشن
نتائج
اس منصوبے کے کچھ نتائج درج ذیل ہیں:
- کمپیوٹرائزڈ روٹ پرمٹ جاری کرنا، بس اسٹینڈز کی لائسنسگ وغیرہ
- تمام 36اضلاع میں موجود ڈی۔آر۔ٹی۔اے دفاتر مرکزی آٹو میشن سسٹم سے منسلک ہیں
- ریونیومیں %30اضافہ
- گاڑیوں کے فٹنس ڈیٹا اور روٹ پرمٹ کی انٹیگریشن

