پنجاب گرین ڈویلپمنٹ (پی جی ڈی) پروگرام

حکومتِ پنجاب (جی او پی) نے عالمی بینک کے ساتھ ماحولیاتی مسائل کو حل کرنے اور پنجاب میں سبز ترقی کو فروغ دینے کےلیے  قلیل ، درمیانے اور طویل مدتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ منصوبے پر پانچ سال سے زیادہ کے اخراجات 273 ملین امریکی ڈالر ہیں- جن میں سے 200 ملین امریکی ڈالر ورلڈ بینک کے ذریعے ادا کئے جائیں گے جبکہ باقی 73 ملین امریکی ڈالر حکومت پنجاب کی مالی اعانت سے حاصل ہوں گے۔ گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت قرض کی تقسیم مندرجہ ذیل ہیں:

شعبہ

 رقم (ملین ڈالر)

ماحولیاتی حفاظت
توانائی
مالیات
ٹرانسپورٹ
ٹوٹل
236.8
32.9
2.7
0.8
273.2

پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق منصوبے

پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق دو منصوبے ہیں:

  • پنجاب میں پرائیویٹ وہیکل انسپیکشن اینڈ سرٹیفیکیشن سسٹم (پی او سی ایس) کے قیام کے لئے ٹرانزیکشن ایڈوائزری فرم کی خدمات حاصل کرنا
  • پنجاب میں تھری وہیلرز کی تیاری اور آپریشن کو معیاری بنانے کے لئے کنسلٹنسی سروسز حاصل کرنا
''

''

پنجاب میں نجی گاڑیوں کے معائنہ اور سرٹیفیکیشن سسٹم کا قیام

محکمہ ٹرانسپورٹ نے پنجاب میں لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے روٹ پر چلنے والی ماحول دوست سی این جی بسوں کو شامل کرنے کے لئے قرض کی تنظیم نو کی بھی درخواست کی ہے۔ ان منصوبوں سے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے اور سڑک کی حفاظت کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ مزید، اس سے پنجاب میں آٹو انڈسٹری کی ترقی کو فروغ ملے گا اور مقامی لوگوں کے لئے روزگار پیدا ہوگا۔