موٹر وہیکل آرڈینینس 1965ء کے سیکشن 44 کے تحت روٹ پرمٹ کا حصول لازم ہے۔ صوبائی/ضلعی ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے جاری کردہ روٹ پرمٹ کے بغیر کسی بھی ٹرانسپورٹ وہیکل کو کسی بھی طرح استعمال میں نہیں لایا جا سکتا۔
اقسام
مندرجہ ذیل اقسا م کے روٹ پرمٹ جاری کیے جاتے ہیں:۔
| سٹیج کیرج پرمٹ (بسیں، ویگنیں وغیرہ جو شہروں کے اندر اور شہراہوں پرچلتی ہیں) | روٹ پرمٹ کی معیاد1سال/ قابلِ تجدید |
| کنٹریکٹ کیرج، موٹر ٹیکسی/ رکشہ اور موٹر سائیکل رکشہ کیلئے | روٹ پرمٹ کی معیاد 1سال/ قابلِ تجدید |
| پبلک پرائیویٹ کیریئر پرمٹ (لوڈر گاڑیاں) | روٹ پرمٹ کی معیاد 3سال/ قابلِ تجدید |

