روٹ پرمٹ کےحصول کا طریقہ

''

 

آن لائن اکاؤنٹ کیسے بنائیں اور پنجاب میں روٹ پرمٹ کے لیے درخواست دیں

اپنی گاڑی کی فہرست میں گاڑی شامل کریں

ڈیجیٹل روٹ پرمٹ اور این او سی آن لائن درخواست کیسے دیں

 

درخواست دہندہ کو مکمل طورپرپُرکردہ درخواست مندرجہ ذیل دستاویزات کے ساتھ جمع کروانا ہوتی ہے:

  • بیانِ حلفی (نمونہ کے طورپر)
  • شناختی کارڈ کی کاپی
  • ثبوت ملکیت (رجسٹریشن بُک)
  • ادا کیے گئے ٹوکن ٹیکس کا ثبوت
  •  فٹنس سرٹیفیکیٹ کا ثبوت
  • تھرڈ پارٹی رِسک انشورنس (نمونہ کے طور پر)
  • پیسنجر گارنٹی(صرف اندرونِ شہر اسٹیج کیرج کی اجازت کے لیے) (نمونہ کے طور پر)
  • حکومت کی جانب سے طے شدہ روٹ پرمٹ  فیس

فیس جمع

روٹ پرمٹ کے حصول کے لیے فیس کی ادائیگی بنک چالان کی صورت میں کی جاتی ہے۔ درخواست دہندگان یہ چالان نیشنل بنک کی کسی بھی برانچ میں او۔ ٹی۔ سی اِن  جی۔ او۔ پی۔ بی۔ بلر یا اے۔ ڈی۔ سی کے زریعے کسی بھی بنک میں جمع کروا سکتے ہیں ۔ روٹ پرمٹ کی تجدید کے لیے مالکان روٹ پرمٹ کی میعاد ختم ہونے سے 1 ماہ قبل تجدید شدہ روٹ پرمٹ کے حصول کے لیے درخواست جمع کروائیں تا کہ کسی بھی جرمانہ سے بچ سکیں۔
روٹ پرمٹ کی تجدیدکی فیس مبلغ 650/- روپے ہے جو کہ بنک چالان کی صورت میں ادا کی جاتی ہے۔ درخواست دہندگان یہ چالان نیشنل بنک کی کسی بھی برانچ میں او۔ ٹی۔ سی ان  جی۔ او۔ پی۔ بی بلر یا اے۔ ڈی۔ سی کے زریعے کسی بھی بنک میں جمع کروا سکتے ہیں ۔

درخواست کے فارم

روٹ پرمٹ کی میعاد ختم ہونے پر روٹ پرمٹ کی فیس کے ساتھ ماہانہ(یا مہینہ کا کچھ حصہ)مبلغ 300/-روپے ادا کرنے ہونگے۔

روٹ پرمٹ فیس کی معلومات یہاں دستیاب ہیں۔